پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 برس بعد اولڈ بلڈنگ میں ہوگا

9 Jan, 2025 | 10:32 PM

راؤ دلشاد :پنجاب اسمبلی کا اجلاس اولڈ بلڈنگ میں کیونکر بلایا گیاہے سٹی فورٹی ٹو نے تفصیلات حاصل کرلیں 
پنجاب اسمبلی کے  اولڈ ہال میں بھی اسمبلی کے اجلاس منغقد کرانے کی پالیسی مرتب کرلی گئی ،سال 2025 کا پہلا  اور مجموعی طور پر 20 واں اجلاس پنجاب اسمبلی کی اولڈ بلڈنگ میں کرانے کا فیصلہ  کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہجمعہ کے روز بلایا گیا ہر اجلاس پنجاب اسمبلی کی اولڈ بلڈنگ میں کرایا جائےگا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی منظوری پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔پنجاب اسمبلی کے رواں سال کے جاری اجلاسوں میں جمعہ کے روز اجلاس اولڈ بلڈنگ میں ہی منعقد ہوگا ،پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت میں اجلاس کرانے کا مقصد اسکے تاریخی تشخص کو برقرار رکھنا ہے
 5 جون 2021 کو اولڈ بلڈنگ میں آخری اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی زیر صدارت ہواتھا، ساڑھے تین سال بعد اولڈ بلڈنگ میں اجلاس ہوگا،اولڈ بلڈنگ  کی تعمیر 1935 میں مکمل ہوئی اور باقاعدہ قانون سازی کے لیے استعمال کی گئی،قائد اعظم محمد علی جناح بھی اس عمارت میں تشریف لاتے رہے

مزیدخبریں