پولیو وائرس میں اضافہ ، ایک اور کیس رپورٹ

9 Jan, 2025 | 09:27 PM

بابر ترک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ  ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں پولیو وائرس  کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 70 ہو گئی، سال 2024 میں لئے گئے پولیو وائرس نمونے کی قومی ادارہ صحت نے تصدیق  کر دی۔کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق متاثرہ بچے کا کیس 21 دسمبر 2024 کو شروع ہوا تھا،  کراچی ایسٹ سے 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 70 کیسز میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے ہے،21 پولیو کیسز کا تعلق خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ سے ہے، ایک ایک پولیو کیس پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔

مزیدخبریں