ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ناراض بیوی پانچ منٹ میں خود آکر معافی مانگے گی‘، ریمبو کا شوہروں کو انوکھا مشورہ

’ناراض بیوی پانچ منٹ میں خود آکر معافی مانگے گی‘، ریمبو کا شوہروں کو انوکھا مشورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔

یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے بھی لائے گی۔"

رمبو نے خبردار کیا کہ اگر شوہر بھی بیوی کی طرح چیخنا شروع کرے تو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی شور کریں گے تو بیوی اپنی ماں کو فون کرے گی، اور پھر اس کی ماں آپ کے گھر پہنچ جائے گی۔

اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ریمبو نے اپنے مشورے میں خواتین کو قصوروار ٹھہرا کر ازدواجی مسائل کو ایک طرفہ انداز میں پیش کیا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer