لائیو سٹاک کارڈ کا افتتاح ؛ فارمر کو  فی مویشی 27 ہزار بلا سود قرض ملے گا

9 Jan, 2025 | 07:00 PM

راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی باقاعدہ لانچنگ کردی 
وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پاکپتن شریف میں فامرز کو چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر فارمرز کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ ڈھول اور نفیری کی تال پر روائتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا 
وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے  فارمرز سے بات چیت  بھی کی ۔ فارمرز  کو وزیر اعلی  لائیو سٹاک کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز ے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی ، لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر عاشق حسین نے کہا  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمر کے خواب کو تعبیر دی۔ زراعت اور لائیو سٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کئے گئے۔   فارمر لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ونڈہ مویشیوں کی دیگر غذائی ضروریات پوری کر سکیں گے۔لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کے لیے بغیر سود قرضے دیئےجائیں گے، لائیو سٹاک کارڈ کے زریعے فارمر کو  فی مویشی 27 ہزار بلا سود قرض ملے گا،چیف منسٹر لائیوسٹاک کارڈ کے لیے 4.4 ارب روپے فوری مختص کیے گئے ۔ 

   دو سال میں لائیو سٹاک کارڈ کے تحت کے تحت 11 ارب 15 ہزار فارمرز کو  فراہم کیے جائیں گے،دو سالوں میں چار لاکھ مویشیوں کو فیڈ لاٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا،  لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل پر  1 لاکھ 17 ہزار فارمرز نے اپلائی کیا، 13 ہزار  اہل قرار  پائے ۔ لائیو سٹاک کارڈ کےلئے 91 ہزار 907 جانور کی رجسٹریشن  مکمل ہوگئی ۔  لائیو سٹاک کارڈ کے لئے967 ڈیلرز رجسٹرڈ  ہوئے  جانوروں کی خوراک، ونڈا، سائیلیج اور منرل مکسچر فراہم کریں گے،بینک آف پنجاب 40 ہزار سے 80 ہزار کسانوں کو لائیوسٹاک کارڈ فراہم کرے گا،5 جانوروں کے لیے 1 لاکھ 35 ہزار اور 10 جانوروں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا قرضہ دیا جائے گا

مزیدخبریں