مذاکرات ؛پی ٹی آئی کا فوری طور پر مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ

9 Jan, 2025 | 06:00 PM

طیب سیف: پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مزاکرت کے ڈیڈ لاک  پر پی ٹی آئی کا فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر  نہ  دینے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ 

 ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ملک سے باہر ہیں ان سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جایے گے ۔سپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا تھا ۔اسد قیصر کے تحفظات پر سپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔بیرسٹر گوہر نے ایاز صادق کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تیسری نشست سے پہلے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرے گی ۔سپیکر سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جائیں  گے ۔بانی تحریک انصاف کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائے گی ۔

مزیدخبریں