ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مریم نواز

سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔

 پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھیں، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھیں جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھیں کہ ہم منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں،عوام کو لائیو سٹاک کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں، نوجوانوں نے لائیو سٹاک اسکیم کا خیر مقدم کیا۔