ٹیسٹ اسکواڈ سے متعلق مشاورت مکمل:محسن نقوی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا 

9 Jan, 2025 | 03:50 PM

وسیم احمد:قومی سلیکٹرز نے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 روز میں متوقع ہے ۔انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ امام الحق کی اسکواڈ میں واپسی متوقع ساجد خان اور ابرار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ، کنڈیشنز کی وجہ سے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کی تعداد کم ہو گی ، میر حمزہ ، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں