موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

9 Jan, 2025 | 02:56 PM

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے ستوکتلہ موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالے 2 ملزم گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں نے چند روز قبل شہری سے موبائل چھینا تھا، ڈولفن نے شہری کی نشاندہی پر ملزم کو شادیوال چوک سے راؤنڈ اپ کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا ہزاروں روپے مالیت کا موبائل برآمد ہوا۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور جنید ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں