ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم میں امن کا سفر شروع ، 40 گاڑیاں امدادی سامان کےساتھ پاراچنار پہنچ گئیں

 کرم میں امن کا سفر شروع ، 40 گاڑیاں امدادی سامان کےساتھ پاراچنار پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جواد شنواری: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع  ہوگیااورٹل سے 40 گاڑیاں امدادی سامان کے ساتھ پاراچنار پہنچ گئیں۔

 ٹل سے غذائی اشیاء کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچاتو عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی،مرغی، انڈے اور سبزیوں کی گاڑیوں کی آمد پر خریداروں کا رش لگ گیا،امدادی سامان پہنچنے پر شہری خوشی سے سرشار نظرآئے۔

 عوام نے ٹل سے روکی گئی پٹرولیم مصنوعات اور گیس سیلنڈر کی فوری سپلائی کا مطالبہ کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بھرپور تعریف کی ہے۔

 دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاہے کہ  امن خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عوام قیام امن کیلئے تعاون کریں۔