ویب ڈیسک: راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔
واقعے کے بعد پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی لائن بند کر دی گئی ،ٹرینیں مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک لی گئیں۔تیزگام ایکسپریس کو گجرخان ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔لاہور آنے والی ریل کار کو بھی گجر خان ریلوےسٹیشن پر جبکہ پشاور سے لاہور آنے والی خیبر میل دینہ ریلوے سٹیشن پر روک لی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور آ رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔