ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں احتجاجی واقعات بجٹ پر بھاری پڑنے لگے

پنجاب میں احتجاجی واقعات بجٹ پر بھاری پڑنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑی رقم کا خرچ کرتے ہوئے 44 ہزار 900 آنسو گیس شیلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ان شیلز کی خریداری کے لیے 20 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی خرچ کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 40 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے جا چکے ہیں۔

یہ خریداری اٹک اور راولپنڈی میں گزشتہ 2سال کے دوران ہونے والے پرتشدد احتجاجات کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں مزید 20 کروڑ روپے کی رقم جنوری میں جاری کی جائے گی تاکہ احتجاجی صورتحال میں فوراً کارروائی کی جا سکے۔

خریدے گئے آنسو گیس شیلز پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور کی پولیس اور رائیٹ مینجمنٹ فورس کو فراہم کیے جائیں گے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی واقعات کی شدت کے پیش نظر رائیٹ مینجمنٹ حکمت عملی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔