ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوا کروڑ روپے کے موبائل سمگل کرنے کا مقدمہ ،ملزم کی درخواست ضمانت خارج

 سوا کروڑ روپے کے موبائل سمگل کرنے کا مقدمہ ،ملزم کی درخواست ضمانت خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سوا کروڑ روپے کے موبائل سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی.

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عدیل احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سونے کے زیورات بناتا ہے، خریدوفروخت اور کاروبار کے لئے دوبئی جاتا ہے، 17 نومبر کو لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے استمال شدہ موبائل برامد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کروایا ، درخواست گزار ملزم کے خلاف پہلے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، ضمانت پر رہائی کی استدعا ہے، سرکاری وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم سے 33 موبائل فون کسٹم حکام نے برآمد کیےملزم نے موبائل فون کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے،سمگل کیے گئے موبائلز کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہے،قانون کے مطابق اس کی سزا دس سال بنتی ہےسرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی.
 

Ansa Awais

Content Writer