ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی پندرہ روزہ چھٹیاں ختم ہوگئیں

 لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی پندرہ روزہ چھٹیاں ختم ہوگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی پندرہ روزہ چھٹیاں ختم ہوگئیں ، عدالت عالیہ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا ،عدالتی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کے پہلے روز کوئی سیاسی یا مفاد عامہ کا کیس سماعت کے لئے مقرر نہیں تھا ،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 20 ججز نے مختلف نوعیت کےکیسز کی سماعت کی ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنے ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس انوار حسین ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس راحیل کامران شیخ نے بھی سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کی،پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن بنچز نے مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کی ،دو رکنی بینچ میں شامل تمام ججز نے سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer