علی ساہی: لاہور کی ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، جن کے تحت تین مرحلوں میں اقدامات کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں، شہر کی سڑکوں سے تجاوزات اور غلط پارکنگ کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں، فیروز پور روڈ پر ایک نئی "ڈائمنڈ لین" بنائی جائے گی جو خاص طور پر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے مخصوص ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں، شہر بھر کے 81 اہم پوائنٹس پر روڈ انجینئرنگ کو بہتر بنایا جائے گا اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کو کم کرنے کے لئے متعدد سڑکوں کو سگنل فری کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ روڈز پر پیچ ورک اور دیگر ضروری کام کروا کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔