ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  پاکستان ریلوے کی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں شدید تاخیر کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیزگام ٹرین کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 7 گھنٹے 35 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے 5 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔
اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 15 منٹ بعد لاہور پہنچے گی۔گرین لائن 4 گھنٹے 5 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔
قراقرم ایکسپریس کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 27 گھنٹے 55 منٹ کی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام نے تاخیر کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح وضاحت نہیں دی لیکن یہ تاخیر ٹرین کی روانگی اور آپریشنل مسائل کے باعث ہو رہی ہے۔