عرفان ملک:وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور پولیس کادھاتی ڈور ،پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی سی پی او ن بلال صدیق کمیانہ ے نےپتنگ بازی کےکاروبار سے منسلک افراد کیخلاف مہم مزیدسخت کرنےکاحکم دیدیا، سی سی پی او نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے خونی کاروبار میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔پتنگوں و ڈور کی آن لائن خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے سی سی پی او کی پتنگوں ،دھاتی ڈورکی فروخت میں ملوث افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سی سی پی او نے بتایا کہ پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اِنٹری پوائنٹس پر پتنگ سازی کے خام مال کی ترسیل روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف جاری حالیہ کریک ڈاؤن میں 33افراد گرفتار کر کے 32مقدمات درج کئے گئے ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 64پتنگیں،26چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔