ویب ڈیسک: حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی پر آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی تاہم آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی ہے،عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کی جائے گی۔