ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ:اسرائیل بربریت سے باز نہ آیا ،وحشیانہ بمباری میں خواتین بچوں سمیت مزید 51 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیل بربریت سے باز نہ آیا ،وحشیانہ بمباری میں خواتین بچوں سمیت مزید 51 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسرائیل بربریت سے باز نہ آیا،غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صیہونی فورسز کی بچوں اور خواتین پر بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 51 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، خان یونس پر فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری رہا، حماس کمانڈر سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 936 ہوگئی،1 لاکھ 9 ہزار 274 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔

شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔