کیرالہ کی سنگر نےکلائمیٹ چینج پر آگاہی کیلئے 140 زبانوں میں گیت گا کر  ریکارڈ بنا ڈالا

9 Jan, 2024 | 10:43 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: کیرالہ کی اکیس سالہ سنگرسچیتھا ستیش نے ایک کنسرٹ میں 140 زبانوں میں گیت گا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کی رہنے والی 21 سالہ خاتون سچیتا ستیش نے دوبئی میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے منعقد ہونے والی کوپ 28 سمٹ کے موقع پر کانفرنس میں شریک 140 ممالک کی مناسبت سے 140 زبانوں میں گیت گا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ ان کی اس پرفارنس کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بک والوں نے براہ راست ریکارڈ کیا۔ 
 سچیتھا ستیش نے 24 نومبر 2023 کو دبئی میں کنسرٹ فار کلائمیٹ کے عنوان سے منعقدہ کنسرٹ کے دوران 9 گھنٹے طویل پرفارمنس میں  140 زبانوں میں پرفارم کیا۔ سچیتھاستیش کی پرفارمنس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جبکہ دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بھی ان کی ویڈیو بہت مقبول ہوئی۔ 


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اس ہفتے کے شروع میں باضابطہ طور پر سچیتھا کے اس منفرد ریکارڈ  کی تصدیق کی۔سچیتھا کی یہ طویل پرفارمنس دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی قونصل خانے کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، سچیتھا نے دبئی میں انڈین قونصلیٹ آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 140 زبانوں میں پرفارم کیا۔  140زبانوں کا انتخاب ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے کیا گیا جنہوں نے دبئی میں COP 28 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔کہا جا رہا ہے کہ سچیتھا اس سے زیادہ زبانوں میں بھی گا سکتی ہے لیکن اس نے صرف 140 پر اکتفا اس لئے کیا کہ اس وقت دبئی میں ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں بس اتنے ہی ممالک شریک تھے۔ 

مزیدخبریں