کراچی کی پیپلز بس سروس کو مزید 30 بسیں مل گئیں

9 Jan, 2024 | 10:12 PM

کراچی کے شہریوں کے لیے  30 مزید بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل ہو گئیں ۔  پچاس الیکٹرک بسیں بھی شہر کے مختلف مقامات پر  چلائی جائیں گیں ،میئر کراچی  بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کراچی والوں کو  یہ خوشخبری سماجی پلیٹ فارم ایکش پر سنائی۔

مرتضی وہاب نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بسوں کو شہر  کی سڑکوں پر روانہ کرنےکی افتتاحی تقریب کل بدھ کے روز مزار قائد پر منعقد ہوگی ۔ افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شرکت کریں گے۔ 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی جڑی ہے ۔

مزیدخبریں