ایبٹ آباد سیاحتی مقام گلیات کے داخلی دروازے ہرنو کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی۔
ایبٹ آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ نے تیزی سے پھیل کر جنگل کے آدھے سے زیادہ حصہ کو لپیٹ لیا۔ قریبی آبادیوں مارکیٹ تک آگ پہنچ گئی۔
ہزاروں پودے اور درخت جل کر راکھ آگ سے گئے۔ جنگلی حیات کو بھی آگ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پانچ فائر برگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ زیادہ بڑی ہے اور سک یطرح قابو میں آتی دکھائی نہیں دے رہی۔ اندھیرا اور جنگل تک فائر بریگیڈ گاڑیوں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامان ہے۔
ایبٹ آباد گلیات کے سیاحتی مقام کالی مٹی ہرنو جنگل میں شدید آگ لگ گئی ہے۔