کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے پر اپیلوں کا  آخری دن، کل اہم فیصلے ہوں گے

9 Jan, 2024 | 08:51 PM

ملک اشرف: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ الیکشن 2024 کے شیڈول کے مطابق الیکشن ایپلٹ ٹریبونلز میں تمام الیکشن اپیلوں کے فیصلےکل بدھ کے روز ہوجائیں گے۔ کل کئی اہم شخصیات کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا  مسترد کئے جانے کے متعلق اپیلوں کے فیصلے سنائے جائئیں گے۔ 

میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف محفوظ کیاگیا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سےکاغذات  نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرمحفوظ فیصلہ  بھی کل سنایا جائے گا ۔ چوہدری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف  اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل  سنایا جائے گا ۔ قیصرہ الہیٰ اور مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ  بھی کل ہوگا ۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کل بھی الیکشن اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

 ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونلز کے 17 فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں