چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

9 Jan, 2024 | 06:24 PM

This browser does not support the video element.

اویس کیانی: لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
چودھری شجاعت حسین سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین ،منتہا اشرف بھی موجودتھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال خصوصاًآئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ برطانوی ہائی کمشنر نےکہا کہ ان کا ملک پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں ہر اقدام کو سراہتا ہے ۔

مزیدخبریں