عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات، عالمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

9 Jan, 2024 | 05:43 PM

This browser does not support the video element.

حسن علی : صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی وئیر کی ملاقات ہوئی۔  

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عبدالعلیم خان اور زوئی وئیر  نے عالمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ خوش آئند ہے۔ 

زوئی وئیر کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ باہمی اشتراک کامیابی سے جاری ہے۔ 

عبدالعلیم خان اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے ایک دوسرے کیلئے مثبت خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں