(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں اداکار اور اداکاراؤں کے درمیان معاوضوں کے فرق پر کترینہ کیف کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کو ملنے والے معاوضوں سے متعلق بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بھارتی سینما کے تناظر میں معاضوں کی برابری کا مسئلہ ایک واقعی مشکل موضوع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ کیا فلم انڈسٹری 20 سال پہلے کی نسبت خواتین اور مردوں کو برابری کی ادائیگی کے کسی بھی طرح قریب ہے۔
اس سوال پر کترینہ کیف نے کہا کہ نہیں، ایک لفظ میں اس کا واحد سادہ سا جواب یہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی ایک مشکل موضوع ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل بحث ہے، میرا مطلب ہے کون فیصلہ کرے گا کہ ڈش بنانے کے لیے کون سی چیز سب سے اہم ہے؟ ایک فلم بہت سے اجزاء کا مجموعہ ہوتی ہے۔