کل سے سکول کب لگیں گے،چھٹی کب ہو گی؟نئے اوقات کار جاری

9 Jan, 2024 | 03:28 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے،نئے اوقات کار کا اطلاق 22 جنوری تک رہے گا۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیےہیں۔سکول صبح ساڑھے نو بجے لگیں گے،چھٹی اڑھائی بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں کو ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔

سنگل شفٹ میں بوائز اور گرلز دونوں سکولوں کے اوقات کار ایک ہی ہونگے۔ڈبل شفٹ سکول بھی ساڑھے نو بجے لگیں گے، چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔

سیکنڈ شفٹ میں سکول 45-1 پر لگیں گے ،چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں