انوشہ جعفری: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کئے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وزٹ ویزہ پر لیبیا گیا تھا، ملزم نے گجرات کے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا، جعلی ویزا اسٹیکر کی بنیاد پر ملزم اٹلی جانے میں ناکام رہا، ملزم نے ناکامی پر پاسپورٹ سے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکرز اتار دیئے تھے۔ ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔
ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔