وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی سامنے آ ئی ہے

9 Jan, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی سامنے آ ئی ہے۔ پیر کو، ایک امریکی ڈرائیور نے اپنی گاڑی امریکی صدر بائیڈن کے  رہائش گاہ  کے بیرونی گیٹ سے  ٹکرادی ۔ 

 امریکی سیکرٹ سروس  حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پیش آیا اور ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔یو ایس سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونیکیشنز انتھونی گگل لیمی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے، ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے ایک بیرونی گیٹ سے ٹکرا گئی۔ ہم تصادم کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"

تاہم اس واقعے سے صدر جو بائیڈن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وہ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ تاہم، اس واقعے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مصروف چوراہے 15 ویں اسٹریٹ اور پنسلوانیا ایونیو پر ٹریفک بند ہو گئی۔
 

مزیدخبریں