عابد چوہدری: لرنر پرمٹ، لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول کل سے نافذ العمل ہوگا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید و نئے لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی۔ اُن کا کہنا ہے کہ کار اور موٹرسائیکل کے فی لرنر پرمٹ کیلئے 500 روپے فیس جمع کرانی ہوگی۔ شہری اب 1، 2، 3، 5 اور 10 سال تک کیلئے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔ نئی فیس شیڈول کے مطابق شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کرا سکیں گے۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ شہر میں 8 خدمت مراکز 24/7 کام کر رہے ہیں جبکہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے۔