(ویب ڈیسک) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، قومی احتساب بیورو نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف بھی سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کردی گئی جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری کا باب بند ہو گیا۔