ڈالر کی قدر میں کمی

9 Jan, 2024 | 11:02 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا، گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر12پیسےسستا ہوکر 281روپے 28 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی 282روپے پر آگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی 500 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100انڈیکس کی 526 پوائنٹس بڑھ کر 64763 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 237 پر بند ہوئی تھی۔
 

مزیدخبریں