ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال  کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

محسن نقوی نے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال  کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)عوامی خدمت کا نان سٹاپ مشن،وزیراعلیٰ محسن نقوی کارات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کادورہ کیا۔
 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی سی نے نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپگریڈیشن کےکاموں کا معائنہ کیا ، مریضوں کی خیریت دریافت کی، علاج معالجے کی سہولتوں،مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے بھی دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نےمریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دورے کے دوران پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور کو ٹائلز کی صفائی کرانے کی ہدایت کی۔تعمیراتی سرگرمیوں کےدوران فرش پر لگائی ٹائلزکی حفاظت یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نئی ایمرجنسی کےمرمتی کام پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں اپگریڈیشن کےکام کاتفصیلی جائزہ لیا،31جنوری سے قبل گراؤنڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
 وزیر اعلیٰ نےسروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا معائنہ اور معیاری کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپگریڈیشن پراجیکٹ پرہونیوالی پیشرفت بارے  وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔