آج کون کون سی موٹر وے بند ہے، موٹر وے پولیس نے تفصیل بتا دی

9 Jan, 2024 | 03:11 AM

سٹی42: پنجاب میں دھند کی وجہ سے آج شب بھی کئی موٹر ویز بند کرنا پڑ گئیں۔ 

ایم فائیو شیرشاہ سے طاہرپیر تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔  موٹروے ایم 4 عبدالحیکم سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔ 

فیصل آباد  اور لاہور کی موٹروے ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ  شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ۔

موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔

فیصل آباد سے منسلک ڈپٹی والا انٹرجینچ،ساہیانوالہ انٹرچینج ،کمال پور انٹر چینج ،امین پور بنگلہ انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند  ہیں۔

مزیدخبریں