ٹرینیں پھر تاخیر کا شکار

9 Jan, 2023 | 09:37 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)شدید دھند کی وجہ سے ریلوےسسٹم پر کراچی سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول متاثر، کراچی سے آنے والی 10 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، کراچی ایکسپریس ساڑھے4 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 45منٹ، مچھ سے  لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ، کراچی سے  لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس4 گھنٹے پچاس منٹ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹے 20 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

مزیدخبریں