زین مدنی :راحت فتح علی خان نے رحمان فاؤنڈیشن کو دس لاکھ روپے عطیہ کر دئیے ۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نےفاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور ڈایلسز مشین کا افتتاح کیا جبکہ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز نے ان کا استقبال پر جوش طریقہ سے کیا ۔فاؤنڈیشن کے ممبران کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
معروف گلوکار نے ادارے کو دس لاکھ روپے عطیہ کیے اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے مفت شوز کروں گا۔