ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آٹا  سپلائی کی مانیٹرنگ، ریونیو فیلڈ سٹاف کوفلور ملز میں تعینات کرنے کا فیصلہ

Flour supply,monitoring,Revenue field staff,appointed,City42
کیپشن: Flour bags,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ  دلشاد)شہر میں آٹے کی سپلائی کی سخت مانیٹرنگ کےلیےریونیو فیلڈ اسٹاف کوفلور ملز میں تعینات کرنے کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں اور تحصیلداروں کو فلور ملز کے مانیٹرنگ کا ٹاسک تفویض کردیا،کس فلور مل کو کتنی گندم ریلیز کی جاتی ہے اور ریلیز کی گئی گندم کا آٹا کس کس پوائنٹ پر بھیجا گیا۔۔پٹواری اور تحصیلدار یومیہ رپورٹ ڈی سی کو ارسال کرینگے۔
تحصیل رائے ونڈ کی 38 فلور ملز جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کی 8 اور تحصیل کینٹ کی 3 فلور ملز میں ریونیو عملا تعینات کردیاگیا۔تحصیل شالیمار اور تحصیل سٹی کی فلور ملز میں بھی ریونیو عملہ تعینات کردیاگیا۔ریونیو فیلڈ اسٹاف یومیہ فراہم کیے گئے پرفارما کے مطابق معلومات و تفصیلات جمع کرائیں گے۔

ریونیو سٹاف فلورمل کا نام بمعہ کوائف ،فلور مل کو ملنے والی سرکاری گندم کی مقدار سے متعلق یومیہ رپورٹ مرتب کریں گے۔ آٹے کے دس کلو اور بیس کلو کے تھیلوں کی مکمل تعداد مرتب کرنا ہوگی، آٹے کی سپلائی کرنے والے ڈیلرز کا مکمل ایڈریس اور رابطہ نمبرز بھی فراہم کرنا ہونگے۔آٹے کی سپلائی والی گاڑی اور ڈرائیور کے مکمل کوائف بھی ریونیو سٹاف مرتب کرکے ڈی سی آفس کو ارسال کرے گا۔