ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو جلد بند کرنے کےخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے ۔ دنیا میں کہیں بھی ریسٹورنٹس رات گئے تک نہیں کھلتے۔ کیا ریسٹورنٹس والوں کے بچے نہیں ہیں جو کلائمٹ چینج سے متاثر نہیں ہوتے؟ ۔
درخواست گزار کی جانب سے رات دس بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ۔۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ حکومت نے ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔حالانکہ قانون اور آئین میں کاروبار کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔۔درخواست میں رات دس بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔