سٹی 42: لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں۔ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ شہر کی فضا تاحال آلوہ، فضائی آلودگی کا خاتمہ نہ کیا جاسکا۔
شہر میں دھند کا راج ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ مجموعی شرح آلودگی 187 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 440 اور جوہرٹائون کے اطراف آلودگی کی شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی موسم سرماکی دوسری بارش کی پیش گوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11سے13جنوری کےدرمیان بارش ہوگی۔لاہورسمیت بالائی علاقوں میں درمیانےدرجے کی بارش ہوگی جبکہ بارش کےباعث شہرکاموسم بہتراورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔