(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1871 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی معمولی کمی ہوگئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2070 روپے اور 1774 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہی۔