ویب ڈیسک : شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کی جس میں دیے گئے پیغام نے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں شدید گرم رہیں تاہم پاکستانی کھلاڑی نے اس کی تردید بھی کی لیکن مداح ہیں کہ کسی بھی پختہ ثبوت کے بغیر ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور ثانیہ مرزا کے حال ہی میں جاری پیغام نے مداحوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ ” ہماری حدود دوسرے لوگوں کے فیصلے نہیں ہیں۔ وہ صرف ہماری اپنی ضروریات کی پہچان ہیں،صرف اس وجہ سے کہ میں نے کسی کے ساتھ ایک حد مقرر کی ہے ضروری نہیں کہ اس کا برتاو غلط ہو،کبھی کبھی اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ ان کا رویہ میرے لیے ٹھیک نہیں ہے“۔