عائشہ کا جھوٹی ویڈیوز چلانے والوں کےخلاف قانونی ایکشن

9 Jan, 2023 | 02:38 PM

ویب  ڈیسک : بالی ووڈ کے سدا بہار گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" کے ریمکس ورژن پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ نے ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے  ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔" تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایسی ہی رہوں گی تمہاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔

 یاد رہے کہ عائشہ نے اپنی دوست کی شادی میں سدا بہار گانے ”میرا دل یہ پکارے آ جا“پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی تھی۔

 اب ان کی اسی گانے پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کافی بولڈ ڈانس کیا ہے۔ واضح رہے کہ عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی ، یہاں تک کہ بھارت کے ٹک ٹاکر فیضان انصاری نے انہیں شادی کی آفر کردی اور نکاح خواں کو بلا کر فرضی نکاح کرکے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مزیدخبریں