روپےکوبڑاجھٹکا،ڈالرکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

9 Jan, 2023 | 12:24 PM

ویب ڈیسک:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوگیا۔

 پیر کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 227.14روپے سے بڑھ کر 227.40روپے پر پہنچ گیا ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

  یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

 اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

مزیدخبریں