ویب ڈیسک: قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ7 افراد کی جان لے گیا۔
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب بس حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی شکار بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی ۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا۔تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.