ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں گہری دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند

پنجاب میں گہری دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کے باعث  متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ متاثر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ہے۔موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم-4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ لاہور موٹر وے ایم-11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔

علاوہ ازیں قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer