برازیل، سابق صدر کےحامیوں کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ، توڑ پھوڑ

9 Jan, 2023 | 08:02 AM

ویب ڈیسک:برازیل میں سابق صدر جیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے نئے منتخب صدر داسلوا سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر کے حامیوں نے صدارتی محل، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارت کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی اور نئے صدر کے خلاف نعرے لگائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں سے قبضہ چھڑا کر علاقے کو سیل کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا گیا جبکہ 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر داسلوا نے سیکیورٹی فورسز کو دارالحکومت برازیلیا میں مظاہرین کے خلاف بھرپور آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب امریکا، فرانس اور اقوام متحدہ نے برازیل میں کانگریس عمارت پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

مزیدخبریں