ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزم بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے  رہے، ویڈیو سامنے آ گئی

Video viral
کیپشن: Torture on old women in Sialkot
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں معمر خاتون پر لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی پولیس نے کوٹلی سید امیر میں چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ واقعہ کوٹلی سید امیر میں چند روز قبل پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور اس پر سرعام ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا۔پولیس نے معمر خاتون پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اقبال ٹاؤن کی علاقے رچنا بلاک میں مالکن کا دو کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا،   رچنا بلاک اقبال ٹاؤن کی علاقے میں گھر کی مالکن علینا نے دو گھریلو ملازموں پر تشدد کیا تھا۔ پولیس نے دونوں کم سن گھریلو ملازمہ بچیوں کو بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچیوں کی والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں گھر کی مالکن علینا کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔