لاہور ایئر پورٹ، نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

9 Jan, 2022 | 05:27 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: لاہور سے کراچی جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر  523 میں فنی خرابی، طیارہ فضا سے واپس لاہور ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اڑان بڑھتے ہی سیرین ایئر کے طیارے کے انجن میں ٹیکنیکل فالٹ آیا۔ انجن میں فالٹ آنے پر پائلٹ کا اے ٹی سی حکام سے رابطہ کیا جس پر اے ٹی حکام نے طیارہ واپس ایئرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کیں۔ پائلٹ نے بحفاظت طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

طیارے میں موجود مسافر محفوظ رہے، سیرین ایئر انجینئرز کی جانب سے طیارے کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔  

مزیدخبریں