مری کو ضلع کا درجہ دینےکا  اعلان

9 Jan, 2022 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں مری میں اعلی سطح اجلاس،اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔  اجلاس میں  ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  نے شرکت کی۔

اجلاس میں مری کا روڈ اسٹرکچر بہتربنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ مری میں انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپگریڈ  جبکہ مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا۔ ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فلفور تعمیر کئے جائیں گے۔  گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔ 

مری میں 2 نئے تھانے، سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازےبنائےجائیں گے اور وہاں سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائےگی۔ ریسکیو 1122 کے عملےکو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائےگا اور نئےٹریفک مینجمنٹ سسٹم کےساتھ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں