ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں خوفناک آگ کیسے لگی؟ حقائق سامنے آگئے

Yasmeen Rashid took notice on meo fire
کیپشن: Meo Hospital Fire
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ایمرجنسی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ایمرجنسی کے رکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ42 نیوز نے حاصل کرلی۔تقریباً10:22منٹ پر جیسے ہی سٹاف سسٹر کی طرف سے کال آئی کہ روم سے دھواں نکل رہا ہےاُسی ٹائم ڈیوٹی پر موجود ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر آصف اورڈاکٹر حماد اُن کی پوری ٹیم موقع پر بہنچی۔

فوری طور پر نعیم کی طرف سے ریسکیو 1122 کو کال گئی  جبکہ ہسپتال ملازمین نے ریسکیو 1122 کا انتظا ر کیے بغیر وارڈ میں مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا اور خود آگ بجانی شروع کر دی۔

رپوٹ کے مطابق آگ ایمرجنسی کی 3 فلور کے ریکارڈ روم میں لگی۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جس میں مریضوں کا ریکارڈ اور بیڈ شیٹ ,میٹرس وغیرہ تھے۔ریسکیو 1122نے 6 سے 7 منٹ کے اندر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اطلاع ملتے ہی MSڈاکٹر افتخار احمد قریشی موقع پر پہنچے اور ہسپتال ملازمین اور ریسکیو 1122 کو شاباش بھی دی ۔جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر مریضوں کی جان بچائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer