ویب ڈیسک: برازیل میں سیاحوں کی کشتیوں پر چٹان گرنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئی۔
خبرایجنسی کےمطابق سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کیلئے’جھیل فُرناس‘کےآبی درے میں موجود تھی کہ اچانک چٹان کےبڑے بڑے ٹکڑے اُن پر آفت کی طرح آن پڑے۔ مقامی حکام کے مطابق آبشار کنارے، پہاڑی کے حصے کو خستہ حال قرار دیا گیا تھا، تاہم گائیڈز نےانتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔
This massive rock broke off and collapsed on tourist boats Minas Gerais, Brazil today. 7 people died, 32 injured, 20 missing. You can see the moment the rock detaches from the cliff. People start yelling to alert tourists in the boats. At least one of the boats sunk #Brazil #Rock https://t.co/AOSjum02Ea
— F A R R A H F A Z A L (@FarrahFazal) January 9, 2022
زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔